آنے والے ایام اور زمانہ امام مہدی آخرالزمان (عج) کا ہے؛ علامہ محمد امین شہیدی + تصاویر


آنے والے ایام اور زمانہ امام مہدی آخرالزمان (عج) کا ہے؛ علامہ محمد امین شہیدی + تصاویر

جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں جے ڈی سی فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ قومی بین المذاہب و میلاد مصطفی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں حجت الاسلام والمسلمین علامہ محمد امین شہیدی حفظہ اللہ نے خطاب کیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں جے ڈی سی فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ قومی بین المذاہب و میلاد مصطفی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں ملک کے تمام مسالک کے جید علماء اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس میں حجت الاسلام والمسلمین علامہ محمد امین شہیدی حفظہ اللہ نے بھی شرکت و خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں علامہ محمد امین شہیدی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذاتِ اقدس اور اہلِ بیت علیہم السلام کو وحدت کا مرکز قرار دیتے ہوئے شیعہ سنی روایات کی روشنی میں ان کی عظمت اور مرتبہ کو بیان کیا۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اہلِ بیت علیہم السلام کے مقام کو عوامی سطح پر اس طرح سے بیان نہیں کیا گیا جیسا کہ ان کا حق تھا۔

مکتبِ تشیع اور بالخصوص مکتبِ تسنن کی کتب میں اہلِ بیت علیہم السلام کے فضائل کی کئی ایک احادیث کا مطالعہ کرنے کے بعد یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ ان کا مقام صحابہ کرام (رض) سے بلند تر ہے لیکن اس کے برعکس صحابہ کرام (رض) کے فضائل کو زیادہ اور اہل بیت علیہم السلام کے فضائل کو کم بیان کیا جاتا ہے۔ پس من حیث امتِ محمدی اور کلمہ گو مسلمان, ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم سب اہل بیت علیہم السلام کے اصل مقام کی معرفت حاصل کریں اور دیگر مسلمانوں کو بھی اس مقام کی معرفت دلائیں۔

ان کو بتائیں کہ آنے والے ایام اور زمانہ امام مہدی آخرالزمان (عج) کا ہے۔ الحمدللہ اس وقت ہم وحدت کے ذریعہ اپنے امام کی آمد کے لئے زمین سازی میں مصروف ہیں اور انشاءاللہ اسی وحدت کے نتیجے میں امام (عج) کا ظہور ہوگا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری