پاکستان کا دوسرا بڑا شہر دنیا کےمحفوظ ترین شہروں کی فہرست میں شامل


پاکستان کا دوسرا بڑا شہر دنیا کےمحفوظ ترین شہروں کی فہرست میں شامل

پاکستان کا دوسرا بڑا شہر لاہورمحفوظ شہروں کی حالیہ درجہ بندی میں پیرس، نیو یارک، برلن، شکاگو، روم اور ڈربن سے بھی سبقت لے گیا ہے۔

بین الاقوامی کرائم انڈیکس سروے نمبیو نے جنوری 2020 کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان کا شہر لاہور کی دنیا کے محفوظ شہروں کی فہرست میں 56 درجے ترقی ہوگئی ہے، سروے کے مطابق محفوظ شہروں کی حالیہ درجہ بندی میں لاہور پیرس، نیو یارک، برلن، شکاگو، روم اور ڈربن سے بھی سبقت لے گیا ہے۔

ورلڈ کرائم انڈیکس نمیبو کی حالیہ رینکنگ میں لاہور کا دنیا کے 374 شہروں میں230 واں نمبر ہے اور سروے میں کسی بھی شہر کی درجہ بندی بڑھنے کا مطلب اس شہر میں جرائم کی شرح میں کمی ہے، 2019 کے آغاز میں لاہور کرائم انڈیکس سروے کے مطابق 174ویں جب کہ گزشتہ سال کے وسط میں 202 ویں نمبر پر تھا ۔

نمیبو رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے، کیپیٹل سٹی پولیس لاہور کی طرف سے مناسب وسائل اور فنڈز کی کمی کے باوجود نسبتاً بہتر کرائم فائٹنگ حکمت عملی اپنائی گئی، شہر میں نسلی تعصب کی وجہ سے ہونے والے جرائم میں بھی واضح کمی ہوئی اور شہر میں رنگ و نسل، مذہب یا عقیدے کی وجہ سے شہریوں پر حملہ آور ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2014 سے لاہور اور کراچی کی محفوظ شہروں کی درجہ بندی میں مسلسل بہتری دیکھنے میں آئی ہے، 2014 میں لاہور محفوظ شہروں کی درجہ بندی میں 74 ویں جب کہ کراچی چھٹے نمبر پر تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری