بغداد میں امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹ حملے


بغداد میں امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹ حملے

شہر بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے قریب تین راکٹ داغے گئے ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون (الخضرا) میں امریکی سفارت خانے کے قریب دو سے تین راکٹ  داغے گئے ہیں۔

راکٹ حملوں کے وقت امریکی سفارت خانے سے منسلک کمپلیکس سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پناہ لینے کے اعلانات کئے گئے اور خطرے کی گھنٹی بجائی گئی۔ ابھی تک ان حملوں میں جانی نقصان کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

بعض ذرائع کے مطابق تین راکٹ گرین زون کے اندر گرے ، جس میں سرکاری عمارتیں اور کئی غیر ملکی سفارت خانے موجود ہیں۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کو امریکا نے فضائی حملے کر کے جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور ان کے کئی دیگر ساتھیوں کو شہید کر دیا تھا جس کے بدلے میں ایران کی جانب سے 8 جنوری کو عراق میں امریکا کے دو فوجی اڈوں پر درجنوں میزائل داغے گئے جن میں بڑے پیمانے جانی اور مالی نقصانات ہوئے۔

اہم ترین مشرق وسطی خبریں
اہم ترین خبریں