کاش مسلم ممالک ایران کی طرح ہوتے: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان


کاش مسلم ممالک ایران کی طرح ہوتے: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان

نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی امریکا کے مجرمانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت میں سوگوار ہیں۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق نائب امیرجماعت اسلامی نے مرجع دینی آیت اللہ مکارم شیرازی سے خصوصی ملاقات میں امریکا کی مجرم حکومت کے ہاتھوں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ عظیم جنرل اور بہت ہی محترم شخص تھے اور در حقیقت ہم سب کو ان کی شہادت کا گہرا صدمہ ہے اور ہم سب ان کے غم میں سوگوار ہیں۔

ملی یکجہتی کونسل کے سکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ وہ قوم جو مرجعیت اور عظیم مکتب فکر کی پروردہ ہو وہ کبھی بھی حق اور سچائی کے راستے سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور مزاحمت کے راستے کو پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھے گی۔

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ آج امریکا امت مسلمہ پر حملہ آور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اسلامی ممالک ایران کے ساتھ ہوتے اور تسلط کو قبول نہ کرتے تو حالات کچھ اور ہی ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ممالک کے حکام دوسروں کی خشنودی حاصل کرنے اور اس فانی دنیا کی زندگی کے بارے میں ہی سوچتے رہتے ہیں۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے مرجع دینی آیت اللہ مکارم شیرازی سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تفسیرنمونہ کو بیش قیمتی اور اہم تفسیر قرآن قرار دیا۔

انہوں نے تاکید کی کہ اس تفسیر قرآن سے تمام شیعہ اور سنی استفادہ کرتے ہیں اور اس کی اہمیت کے قاتل ہیں۔ انہوں نے اسی طرح مرجع دینی کی جانب سے جاری ہونے والے فتوؤں کو بھی نہایت ہی اہم قرار دیا ۔

ملی یکجہتی کونسل نے رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کو بھی سردار محاذ استقامت کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے ایک تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے جس میں تحریرکیا گیا ہے کہ ہمارا وفد پاکستان سے ایران آیا ہے تاکہ شہید اسلام سردارجنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر آپ کی خدمت میں ، شہید جنرل قاسم سلیمانی کے خاندان کی خدمت میں اور پورے ملت ایران کی خدمت میں تہ دل سے تعزیت اور تسلیت پیش کریں۔ تعزیتی پیغام میں تحریر کیا گیا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ شہادت امت اسلامی کی بیداری کا باعث بنے گی اور استکباری طاقتیں اسلامی ممالک سے بے دخل ہوکر رہیں گی۔

تعزیتی پیغام میں وفد نے اپنا تعرف کچھ یوں کروایا کہ ہمارا تعلق ملی یکجہتی کونسل سے ہے،  ملی یکجہتی کونسل نے امت مسلمہ میں اتحاد و یکجہتی پیدا کرنے اور آپسی اختلافات کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کونسل نے تکفیریوں اور دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور گزشتہ چوبیس سال کے دوران امت مسلمہ میں شگاف پیدا کرنے اور اختلافات کو ہوا دینے کی استعماری طاقتوں کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔  

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری