پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کی بیٹنگ


پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کی بیٹنگ

راولپنڈی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق پاک بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ میچ سے ایک روز قبل پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہمان ٹیم سرپرائز کر سکتی ہے اس لیے انہیں آسان تصور نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم تقریباً 17 برس بعد پاک سرزمین پر کوئی ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے، اس سے قبل 2003 میں مہمان ٹیم ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آئی تھی۔

پاکستان نے 2003 میں کھیلی گئی سیریز میں بنگلہ دیش کو 0-3 سے شکست دی تھی۔

یہاں یہ بات مدنظر رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز طے تھی لیکن مہمان ٹیم نے اپنے دورے پاکستان کو 3 حصوں میں تقسیم کیا تھا کیونکہ وہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے پاکستان میں زیادہ دیر قیام نہیں کرنا چاہتی تھی۔

اگر دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ ماہ کھیلی گئی 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 0-2 سے شکست دی تھی جبکہ تیسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے

پاکستانی ٹیم: شان مسعود، عابد علی، اظہر علی (کپتان)، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ۔

بنگلہ دیشی ٹیم: تمیم اقبال، سیف حسن، نجم الحسین شانتو، مومن الحق (کپتان) محمد متھن، محمد اللہ، لتن داس، تیج الاسلام، ربیل حسین، ابو جاید، عبادت حسین۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری