پاکستان میں پہلی باکسنگ لیگ کا انعقاد ہوگا، عامر خان


پاکستان میں پہلی باکسنگ لیگ کا انعقاد ہوگا، عامر خان

پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے اعلان کیا ہے کہ 19 مارچ کوپاکستان میں پہلی باکسنگ لیگ منعقدہ کرنے جا رہے ہیں جس میں ٹکٹ فری ہوں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ باکسنگ لیگ کے ذریعے لوگوں کوبھرپور تفریح کا موقع فراہم کریں گے،ہر 2، 3 ماہ بعد پاکستان میں باکسنگ کے ایونٹ منعقد کریں گے۔

پی ایس ایل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بہت بڑا کرکٹ کا مداح ہوں اورپاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائٹیڈ اور کراچی کنگ کو سپورٹ کروں گا۔

انہوں نے بین الاقوامی کرکٹرز کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان آج صبح اسلام آباد پہنچے ہیں، عامر خان پریس کانفرنس کے بعد آج ہونے والاپی ایس ایل کا میچ دیکھنے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم بھی جائیں گے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری