بھارت کا پاکستان پر سرحدی خلاف ورزی کا الزام مسترد


بھارت کا پاکستان پر سرحدی خلاف ورزی کا الزام مسترد

پاکستان نے بھارت کی جانب سے دراندازی سے متعلق لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات علاقائی امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہیں،بھارت جھوٹے دعووں کے ذریعے پاکستان کیخلاف فلیگ آپریشن کی راہ ہموار کرنا چاہتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی الزامات کے حوالے سے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو کردار ادا کرنے کا موقع دیا جائے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان پر لانچنگ پیڈز اور دراندازی کی کوششوں کے بھارتی الزامات جھوٹے ہیں، الزامات پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈہ کا حصہ ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارتی دعوے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہی ہیں۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارت جھوٹے دعووں کے ذریعے پاکستان کیخلاف فلیگ آپریشن کی راہ ہموار کرنا چاہتا ہے، بھارت الزام تراشی کی آڑ میں لائن آف کنٹرول پرنہتے شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے،بھارت جھوٹ کو بے نقاب کرنے کیلئے پاکستان غیر جانبدار مبصرین کولائن آف کنٹرول لے جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں کو ایل اوسی کا دورہ کرایا ہے،بھارت نے اقوام متحدہ مبصر گروپ کے لائن آف کنٹرول جانے پرپابندی لگا رکھی ہے۔پاکستان کی طرف سے فوجی مبصرگروپ کو ایل اوسی کے جائزے کی مکمل آزادی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے لانچنگ پیڈز کے الزامات کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کرانے کا مطالبہ کرتا ہے، اقوام متحدہ کے پاکستان اور بھارت کیلئے فوجی مبصرگروپ کوتحقیقات کی اجازت دی جائے۔

بھارت فوجی مبصرگروپ کومبینہ لانچنگ پیڈز کی معلومات فراہم کرے،بھارت اقوام متحدہ مبصرگروپ کو اس کے مینڈیٹ کے مطابق کام کرنے کی اجازت دے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ فوجی مبصرگروپ حکومت پاکستان کوبتائے بغیراپنے طورپرتحقیقات کرے، ایک طرف دنیا کورونا وائرس سے نمٹ رہی ہے، توقع ہے بھارت کورونا وبا کے دور میں جارحیت کے بجائے ذمہ داری کامظاہرہ کر یگا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری