گلگت بلتستان؛ سیاحوں کے داخلے پر 5 ماہ سے عائد پابندی ختم


گلگت بلتستان؛ سیاحوں کے داخلے پر 5 ماہ سے عائد پابندی ختم

پاکستان کے شمالی صوبے گلگت بلتستان حکومت نے سیاحوں کے داخلے پر 5 ماہ سے عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،گلگت بلتستان حکومت نے کورونا وائرس کے باعث 5 ماہ سے بند گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات کو آج سے کھولنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل خان نے سیاحت کے شعبے کو کھولنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

گلگت بلتستان جیساخوبصورت سیاحتی علاقہ دنیا میں کہیں نہیں، عمران خان+تصاویر

محکمہ سیاحت گلگت بلتستان نے بھی گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر سیاحوں کے داخلے پر 5 ماہ سے عائد پابندی کو ختم کرتے ہوئے آج سے سیاحتی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

گلگت بلتستان حکومت نے اس حوالے سے ایس او پیز بھی جاری کی ہیں جن پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے، ایس او پیز کے تحت جی بی میں داخل ہونے والے ہر سیاح کو Covid-19 کی نیگیٹو رپورٹ، ہوٹل بکنگ کی تفصیل اور گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر آنے جانے کی تفصیلات ظاہر کرنا لازمی ہوگا۔

گلگت بلتستان ملکی اور غیرملکی سیاحوں سے بھرگیا

کورونا وائرس کے باعث عائد حکومتی پابندیوں کی وجہ سے جی بی میں ٹرانسپورٹ اور ہوٹل انڈسٹری سمیت پورا سیاحت کا شعبہ شدید متاثر ہوا تھا، اب سیاحتی سرگرمیاں پھر سے شروع ہونے پر سیاحوں اور اس شعبے سے وابستہ افراد نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ہزاروں سیاح گلگت بلتستان پہنچ گئے

طویل بندش کے بعد سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی کے بعد گلگت بلتستان میں سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے لیکن ایسے میں کورونا کے خطرات روکنے کے لیے طے شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری