مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ایران میں مظاہرہ +تصاویر


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ایران میں مظاہرہ +تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد مقدس میں طلبا نے بھارت کے غاصبانہ اور ظالمانہ اقدامات کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران دوسرے بڑے شہر مشہد مقدس میں حرم مطہر امام رضا علیہ السلام میں مقبوضہ کشمیرمیں عزاداری پر پابندی اور عزاداران امام حسین علیہ السلام پر تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں عزاداری پر پابندی کی پرزور مذمت کی اور عالمی برادری سے کشمیریوں کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں جاری لاک ڈاؤن، کشمیریوں کے خلاف بھارتی فوج کے کریک ڈاؤن اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر احتجاج کر رہے تھے۔

احتجاجی مظاہرین نے وادی میں عزاداری امام حسین علیہ السلام روکنے کی بھارتی مذموم کوششوں کے خلاف نعرے لگائے۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری