عراقی سرحدیں زائرین کرام کے لئے بدستور بند ہیں، حسین ذوالفقاری


عراقی سرحدیں زائرین کرام کے لئے بدستور بند ہیں، حسین ذوالفقاری

اسلامی جمہوریہ ایران میں اربعین کمیٹی کے سربراہ حسین ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے عراق کی سرحدیں بدستور بند ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ایران میں اربعین حسینی (ع) کے مرکزی دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ  کرونا وائرس کی وجہ سے اس سال عراق کی سرحدیں بند ہیں زائرین عراقی بارڈر کی طرف جانے سے اجتناب کریں۔

انہوں نے کہا کہ سماجی ذرائع ابلاغ میں اربعین حسینی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کی حکومتیں اور خاص طور پر دونوں ممالک کے عوام گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی اربعین حسینی کے عالمی اجتماع  کے انعقاد کے لئے بے چین ہیں؛ لیکن زائرین کی صحت و سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئےعراق کی جانب سے اجازت نامہ جاری نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کسی قسم کا کوئی سیاسی مسئلہ نہیں ہے، صرف زائرین امام حسین علیہ السلام کی صحت و سلامتی کی خاطر عراقی حکومت نے اس سال غیرملکی زائرین کو ویزہ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: " عاشقان امام حسین علیہ السلام سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی افواہوں پر توجہ نہ دیں۔

انہوں نے کہا سوشل میڈیا پر اربعین حسینی کے حوالے سے مختلف خبریں گردش میں ہیں تحقیقات کے بعد معلوم ہوا ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ جب تک عراقی حکومت ویزہ جاری نہیں کرتی تب تک کسی بھی زائر کو عراق جانا ممکن ہی نہیں ہے۔

ایران میں اموراربعین حسینی کے مرکزی دفتر کے سربراہ نے کہا کہ زائرین غیرسرکاری خبروں پر توجہ دینے کے بجائے رسمی اور سرکاری خبروں پر ہی توجہ دیں۔ اگر اربعین حسینی کے عالمی اجتماع کا پروگرام بنا تو سرکاری ٹی وی اور ریڈیو پر اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ قافلہ سالار اپنی طرف سے زائرین سے پیسے وصول کررہے ہیں جو کہ غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایجنٹ کو کوئی پیسہ نہ دیں کیونکہ سرحدیں بند ہیں اور عراقی حکومت ویزہ جاری نہیں کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زائرین کو عراق کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہے اور جو لوگ سرحدوں کی طرف جائیں گے انہیں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا اور عراقی سرحدوں کو نہیں کھولیں گے۔

 

 

 

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری