کراچی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا گلدستہ رہا ہے اور رہے گا، ایم کیو ایم


کراچی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا گلدستہ رہا ہے اور رہے گا، ایم کیو ایم

ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ کراچی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا گلدستہ رہا ہے اور رہے گا اس گلدستے کو سبو تاژکرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

 تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ فرقہ واریت کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان ہمیشہ دیوار بن کر کھڑی ہوئی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے شہر کراچی میں فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دینے کی سازشوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی کسی بھی سازش کیخلاف ایم کیو ایم پاکستان ہمیشہ دیوار بن کر کھڑی ہوئی ہے.

 ،گلستان جوہر میں اس قسم کی ایک کوشش کی گئی تھی جس سے رابطہ کمیٹی کے اراکین عبد الحسیب ،کشور زہرہ نے مداخلت کر کے ناکام بنایا۔

رابطہ کمیٹی نے قانون نافظ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ ایسے شر پسند عنا صر پرکڑی نظر رکھی جائے اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والوں کا سد باب کیا جائے کراچی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا گلدستہ رہا ہے اور رہے گا اس گلدستے کو سبو تاژکرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری