بھارت؛ دہلی میں تمام اسکول 31 اکتوبر تک بند رہیں گے


بھارت؛ دہلی میں تمام اسکول 31 اکتوبر تک بند رہیں گے

نئی دہلی: دہلی حکومت نے کرونا وائرس کی وجہ سے تمام اسکولوں کو 31 اکتوبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے اتوار کے روز اس کا اعلان کیا۔

منیش سسودیا نے ٹوئٹ کیا، ’دہلی میں تمام اسکول کرونا  کے سبب ابھی 31 اکتوبر تک بند رہیں گے۔

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ ایک گارجین کے ناطے وہ حالات کی سنگینی کو سمجھتے ہیں۔ اس وقت بچوں کی صحت کے سلسلے میں کوئی جوکھم اٹھانا مناسب نہیں ہوگا‘۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا  سے مزید 903 افراد کی ہلاکت کے بعد اس ملک میں کرونا  ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 685 ہو گئی ہے۔

اس درمیان 74 ہزار 442 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کرونا  متاثرین کی مجموعی تعداد 66 لاکھ 23 ہزار 815 تک جا پہنچی ہے تاہم کرونا  وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 76 ہزار 737 ہو گئی، اس طرح بھارت میں کرونا  سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 55 لاکھ 86 ہزار 703 ہو گئی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری