دلی سرکارکی نفرت کی سیاست نے اقلیتوں کا جینامحال کردیا ہے، پاکستان


دلی سرکارکی نفرت کی سیاست نے اقلیتوں کا جینامحال کردیا ہے، پاکستان

پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارتی الزامات کو مستر کرتے ہوئے کہا ہندوتوا، اسلاموفوبیا اور تعصب بھارت کے ڈی این اے میں شامل ہے، بھارت کے پاس کشمیر میں مظالم کے دفاع میں کچھ نہیں۔۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، بھارتی الزامات پر اقوام متحدہ میں رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی سفارتکار ذوالقرنین چھینہ نے تھرڈ کمیٹی مباحثے میں کہا کہ بھارت میں بڑھتی فسطائیت حادثاتی نہیں بلکہ اس کی تاریخ ہے، ہندوتوا، اسلاموفوبیا اور تعصب بھارت کے ڈی این اے میں شامل ہے۔

ذوالقرنین چھینہ کا کہنا تھا کہ آرایس ایس اس وقت دنیا میں سب سے قدیم فسطائی تحریک ہے، دلی سرکارکی نفرت کی سیاست نے اقلیتوں کا جینامحال کردیا ہے۔

پاکستانی سفارتکار نے کہا کہ بھارتی معاشرے کا ہرحصہ عدم تحفظ کا شکار ہے، بھارت میں اونچی ذات کے ہندو اقلیتوں کے حقوق غصب کرتےہیں، بھارت کے پاس کشمیر میں مظالم کے دفاع میں کچھ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑھتی تنقیدروکنےکیلئےبھارت نےایمنسٹی انٹرنیشنل کادفتربندکیا، مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت پسندتنظیموں کورسائی سے انکار ہوا، پوری دنیا نے جان لیا کہ کشمیر میں اصل دہشت گردکون ہے۔

ذوالقرنین چھینہ نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کوبدنام کرنےکی بیکارکوشش کرتارہتاہے لیکن کشمیریوں کی آزادی کی خواہش کو چھینا نہیں جاسکتا ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری