ملت جعفریہ کی تنظیموں کا مشترکہ اجلاس/ سندھ بھرمیں احتجاجی مظاہروں کا فیصلہ


ملت جعفریہ کی تنظیموں کا مشترکہ اجلاس/ سندھ بھرمیں احتجاجی مظاہروں کا فیصلہ

ملت جعفریہ کی تنظیموں کا مشترکہ اجلاس میں شیعہ علما کونسل، مجلس وحدت مسلمین، آئی ایس او، ہیئت آئمہ مساجد، مجلس ذاکرین امامیہ سمیت دیگر اداروں کے رہنما شریک ہوئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اجلاس میں عزاداروں پر کاٹی جانے والی ایف آئی آرز سمیت اہل تشیع علماء کرام پر مقدمات کے خلاف سندھ حکومت کو ان مقدمات کے خاتمے کیلئے دئیے گئے 48گھٹے کے الٹی میٹم کے ختم ہونے پر رہنماؤں نے مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کردیا۔

اجلاس میں علامہ ناظر تقوی، علامہ باقر زیدی، مولانا شبیر میثمی، علامہ کامران عابدی، مولانا عقیل موسیٰ، مولانا حیدر عباس اور دیگر شریک تھے۔

اجلاس سے خطاب میں رہنماوں کاکہنا تھا کہ سندھ حکومت کا رویہ ناقابل برداشت ہے،عزادارن کے خلاف بے بنیاد مقدمات کے اندراج، گرفتاریوں اور چادر چاردیواری کے تقدس کی پامالی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

علما کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پاکستان مخالف کس ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اورنت نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سیاسی جلسوں اور ریلیوں کو سندھ حکومت نے کھلی چھٹی دے رکھی ہے لیکن عزاداری کے جلوسوں اور اجتماعات میں شرکت کرنے والوں کے خلاف مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں۔

 ملت جعفریہ کے عمائدین سندھ بھر میں جمعہ 16اکتوبر کو احتجاج کا اعلان کرتے ہیں،کراچی سمیت اندرون سندھ بھر میں بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے،اتوار 18 اکتوبر کو وزیرا علیٰ ہاؤس کی طرف کفن پوش احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری