آرمینیائی افواج کوآذربائیجان کےعلاقوں سے نکلنا ہوگا، پاکستان


آرمینیائی افواج کوآذربائیجان کےعلاقوں سے نکلنا ہوگا، پاکستان

پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ آرمینیائی افواج کو آذر بائیجان کے علاقوں سے نکلنا ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں آذر بائیجان کی قیادت اور عوام کے ساتھ ہے۔

پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے آذربائیجان کے وزیرخارجہ سے ٹیلی فون پر  گفتگو کرتےہوئے کہا پاکستان آذر بائیجان کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے’نگورنو کاراباخ‘ کی صورت حال پر اظہار تشویش کرتے ہوئےکہا کہ  پاکستان  آذربائیجان کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ دونوں ممالک کے درمیان انسانی بنیادوں پر جنگ بندی علاقائی امن و استحکام کےلیے مثبت پیشرفت ہے۔

قریشی نے کہاکہ پائیدار امن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عمل درآمد اور آذربائیجان کے علاقوں سے آرمینیا کی فوج کے انخلاء پر ہی منحصر ہے۔

وزیرخارجہ نے آذربائیجان کی طرف سے عالمی سطح پر مظلوم کشمیری عوام کی حمایت کو بھی سراہا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے تجارت، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

آذربائیجان کے وزیرخارجہ نے شاہ محمود قریشی کی طرف سے پاکستان کےدورے کی دعوت قبول کرلی۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری