جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈراجلاس، تازہ ترین ملکی صورتحال پرتبادلہ خیال


جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈراجلاس، تازہ ترین ملکی صورتحال پرتبادلہ خیال

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن و استحکام کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے، ملک کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کابھرپور جواب دیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں بلوچستان اور قبائلی اضلاع میں دہشت گردی کے واقعات کا جائزہ بھی لیا گیا جب کہ تمام سول اور ملٹری شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

کانفرنس کے شرکا نے ملکی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا دفاع ہر قیمت پر کرنے کے عزم کا اعائدہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امن و استحکام کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے، ملک کوعدم استحکام سےدوچار کرنے کی کوشش کابھرپور جواب دیں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری