صنعتی شہرکراچی میں دھماکہ، متعدد افراد ہلاک یا زخمی+ تصویر


صنعتی شہرکراچی میں دھماکہ، متعدد افراد ہلاک یا زخمی+ تصویر

پاکستان کے صنعتی شہرکراچی کے علاقے گلشن اقبال مسکن چورنگی پردھماکاہوا ہےجس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق،15 زخمی ہوئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی پر دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور15 زخمی ہو گئے ، 7 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،دھماکے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

نجی ٹی وی سما نیوز نے خبر دی ہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی پر ہونے والےدھماکے کی آوازدوردور تک سنی گئی، دھماکا 4 منزلہ عمارت کے پہلے فلورپرہوا،دھماکے سے عمارت کی پہلی منزل اور گراﺅنڈ فلور مکمل تباہ ہو گئے۔

عمارت میں 105 فلیٹس ہیں ،گراونڈ فلورپر بینک اور 2 فلیٹس دھماکے سے تباہ ہو گئے،متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دھماکے سے قریبی عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے ،2 فلیٹس کی بالکونی مکمل اورایک کی جزوی تباہ ہو گئی۔

پولیس کاکہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کااندازہ لگایاجارہاہے،دھماکے کی جگہ بی ڈی ایس کے عملے کو طلب کرلیاگیا، دھماکے میں متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں تباہ ہو گئیں۔

جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔7 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے تاہم ملبہ ہٹانے کیلئے ہیوی مشینری منگوا لی گئی ہے اور امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

ابتدائی طور پر کہا جارہاہے کہ یہ ممکنہ طور پر سلنڈر دھماکہ ہو سکتا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری