ایران؛ کرونا وائرس سے مزید335 شہری جاں بحق+ تصاویر


ایران؛ کرونا وائرس سے مزید335 شہری جاں بحق+ تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران میں کرونا وائرس کے حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران، مزید335 مریض انتقال کرگئے۔

ڈاکٹرسیما لاری کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید6ہزار134 افراد کرونا وائرس کے شکار ہوئے، جن میں سے2ہزار14 افراد اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اب تک ملک میں 5لاکھ56 ہزار891افراد کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، جن میں سے4لاکھ46ہزار685 افراد مکمل طورپر صحتیاب ہوکرگھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 4ہزار933 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ڈاکٹرسیما لاری نے مزید کہا کہ اب تک 46لاکھ 58ہزار727 افراد کا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے۔

ڈاکٹرلاری نے کہا ہے کہ صوبہ،تهران، اصفهان، قم، آذربایجان شرقی، خراسان جنوبی، سمنان، قزوین، لرستان، اردبیل، خوزستان، کرمانشاه، کهگیلویه و بویراحمد، گیلان، بوشهر، زنجان، ایلام، خراسان رضوی، مازندران، چهارمحال و بختیاری، البرز، آذربایجان غربی، مرکزی، کرمان، خراسان شمالی، همدان، یزد اور کردستان میں حالات تشویشناک ہیں اور کرونا وائرس کے کیسز میں خوفناک اضافہ ہورہا ہے۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری