افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے، شاہ محمود قریشی


افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان وزیر خارجہ سے کہاہے کہ اُن کی زمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، پاک افغانستان کے درمیان خوشگوار ماحول کو کچھ قوتیں خراب کرنا چاہتی ہیں، قومی اور ملکی مفادات کو مقدم رکھا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کچھ قوتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں، فرقہ واریت کو ہوا دینے سے اجتناب کرنا ہوگا۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں، کوئٹہ میں پی ڈی ایم جلسے کی سیکورٹی کا بندوبست کیا تھا، صوبائی حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت کو بھی الرٹ ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کل شام کو اُن کی افغانستان کے وزیر خارجہ سے بات چیت ہوئی ہے، جس میں کوئٹہ اور پشاور کے دھماکوں کا ذکربھی کیا گیا تھا۔

اُن کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سے کئی فارم پر بات چیت ہوسکتی ہے، گستاخانہ خاکوں پر ایک طبقہ سیاست کرنا چاہتا تھا،حکومت اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عید میلاد النبیﷺ پر سیکورٹی کا مکمل بندوبست کیا جائے گا، جس میں علما ءاور عوام کا تعاون درکار ہوگا۔

اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ فرقہ واریت کو ہوا دینے سے اجتناب کرنا ہوگا۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری