پشاور دھماکہ؛ ایران کی جانب سے لواحقین اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار


پشاور دھماکہ؛ ایران کی جانب سے لواحقین اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران نے پشاور کے مدرسے میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتےہوئے مرحومین کے لواحقین اور حکومت پاکستان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے دفاع بچوں اور بےگناہ شہریوں کے قتل عام سے ثابت ہو جاتا ہے کہ دہشتگرد عناصر اخلاقی اور انسانی اصولوں سے بے بہرہ ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہمسایہ ممالک میں ہونے والے بم دھماکوں کو خطے میں قومی و مذہبی اختلافات بھڑکانے کی ایک مذموم سازش قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئےعلاقائی ممالک کا ایک دوسرے سے تعاون ضروری ہے۔

انہوں نے کہا خطے کے تمام ممالک مل کرکے ہی دہشت گردی کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پشاور کے علاقے دیر میں واقع ایک مدرسے میں ہونے والے بم دھما کے سے  بچوں سمیت کم از کم 70 شہری جانبحق و زخمی ہوئے تھے۔

 پولیس کے مطابق بم ایک تھیلے میں رکھ کر مدرسے کی عمارت  کے اندر پہنچایا گیا تھا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری