کوئٹہ: دہشت گردی کا خطرہ، موبائل فون سروس بند


کوئٹہ: دہشت گردی کا خطرہ، موبائل فون سروس بند

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر آج موبائل فون سروس بند رہے گی۔

موبائل فون سروس صبح 8 بجے سے 12 گھنٹوں کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 محکمہ داخلہ کوئٹہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق موبائل فون سروس بند کرنے کا مقصد سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانا اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ آج بروز جمعہ 12 ربیع الاول کو کوئٹہ سمیت ملک بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ سلم بھرپور جوش و جذبے سے منائی جائے گی، اس موقع پر ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

کوئٹہ میں فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جلوس کی گزرگاہوں پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور چاق و چوبند دستوں کو تعینات کیا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری