سرکاری خرچ پر ہیلی کاپٹر استعمال کے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، زلفی بخاری


سرکاری خرچ پر ہیلی کاپٹر استعمال کے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، زلفی بخاری

زلفی بخاری نے سرکاری خرچ پر ہیلی کاپٹر استعمال کے الزامات کو مسترکرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ذاتی خرچ پر چترال کا دورہ کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے اپنے دورہ چترال کے دوران سرکاری خرچ پر ہیلی کاپٹر کے استعمال کی سختی سے تردید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ‘ سرکاری خرچ پر ہیلی کاپٹر استعمال کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

زلفی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ ذاتی خرچ پر 30ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے سلسلہ میں آفیشل دورہ پر چترال گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر کی یہ سرمایہ کاری ریجن کا نقشہ تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ ہزاروں مقامی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری