وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کا دورہ کریں گے


وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان نے چین کے بعد ملائیشیا کے دورے کی تیاری شروع کردی ہیں۔

تسنیم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب اور چین کے بعد ملائیشیا کے دورے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے نومبر کے تیسرے ہفتے دورہ ملائیشیا کا امکان ہے، وزیراعظم کا ملائیشیا کا دورہ 3 روزہ ہو گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے 6 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا تھا جبکہ دورہ چین کے دوران پاکستان اور چین کے 15 معاہدوںپر دستخط ہوئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری