واٹس ایپ کا فنگر پرنٹ اسکینر فیچر


واٹس ایپ کا فنگر پرنٹ اسکینر فیچر

معروف میسیجنگ سروس واٹس نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے نیا فیچر فنگر پرنٹ اسکینر متعارف کروا دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، واٹس ایپ نے فنگر پرنٹ کے ذریعے اینڈرائیڈ موبائل سیکورٹی کا فیچراپنے اینڈرائیڈ کے تازہ ترین ورژن  2.19.13 میں متعارف کروایا ہے۔

اس فیچر کے استعمال سے اینڈرائیڈ ڈیوائس میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے فنگر پرنٹ اسکینر سے کوئی بھی شخص کسی دوسرے شخص کی واٹس ایپلی کیشن نہ کھول سکے گا اور نہ ہی واٹس ایپ پیغامات پڑھ سکے گا۔

نئے فیچر کو سیٹنگز میں جا کر اکائونٹ پرائیوسی سے فعال کیا جاسکتا ہے، جس کے تحت صارف اپنی واٹس ایپ ایپلیکیشن اور اس میں موجود پیغامات کو مکمل طور پر دوسروں کے ہاتھوں میں جانے سے بچا سکتے ہیں۔

یہ فیچر واٹس ایپ کی مکمل ایپلی کیشن پر اپلائی ہوگا اور اس فیچر کےذریعے کسی ایک خاص چیٹ کو نہیں بلکہ پوری ایپلی کیشن کو ہی محفوظ بنا یا جا سکے گا۔

اس نئے فیچرکو setting>account > privacy > use finger print to unlock میں جا کر فعال کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہےکہ سام سنگ ،ژیاؤمی ، ون پلس سمیت متعدد کمپنیاں اپنے نئے ہینڈ سیٹ میں فنگر پرنٹ آپشن متعارف کروا چکے ہیں جس سے صارفین استفادہ کر رہے ہیں جبکہ آئی فون صارفین کے پاس فنگر پرنٹ فیچر کے علاوہ فیس آئی ڈی ، ٹچ آئی ڈی کے فیچرز پہلے ہی موجود ہیں۔

میسیجنگ کی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ دنیا بھر میں پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کے علاوہ وائس کال اور ویڈیو کال کے لئے بھی استعمال کی جاتی ہے۔

اہم ترین مقالات خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری