بانی پیپلز پارٹی ذوالفقارعلی بھٹو کی 40 ویں برسی+تصاویر


بانی پیپلز پارٹی ذوالفقارعلی بھٹو کی 40 ویں برسی+تصاویر

بانی پیپلز پارٹی ذوالفقارعلی بھٹو کی 40 ویں برسی کے موقع پر سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی آج (جمعرات کو ) 40 ویں برسی منائی جارہی ہے۔ 4 اپریل 1979 کے ایک عدالتی فیصلے کے نتیجے میں ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی پر چڑھادیا گیاتھا، اسے پاکستان کی تاریخ کے چند متنازعہ عدالتی فیصلوں میں شمار کیا جاتا ہے اور آج بھی اسے درست تسلیم نہیں کیا جاتا، پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں اور صحافت سے وابستہ افراد اسے عدالتی قتل قرار دیتے ہیں۔

سندھ حکومت کے ماتحت چلنے والے خودمختار و نیم خود مختار ادارے، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز کے دفاتر بند رہیں گے۔

بانی پیپلزپارٹی کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں تعزیتی جلسہ منعقد کیا جائے گا جس میں پورے ملک سے جیالے شرکت کریں گے، جلسہ عام سے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔

ذوالفقار علی بھٹو کی 40 ویں برسی کے موقع پر پولیس نے گڑھی خدا بخش اور نو ڈیرو کے لیے فول پروف سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔

سکیورٹی کے معاملات سنبھالنے کے لیے گڑھی خدا بخش اورنوڈیرو میں 6 ہزار 300 پولیس اہلکارتعینات ہوں گے۔

مختلف اضلاع کے 26 ایس ایس پیز گڑھی خدا بخش میں ڈیوٹی دیں گے، ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے 6 ایس پی ٹریفک اور 700 ٹریفک اہل کار بھی گڑھی خدا بخش اور نوڈیرو میں تعینات کیے جائیں گے، سپیشل برانچ کے 700 اہل کار بھی اپنے فرائض انجام دیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری