ایرانی سفیر سمیت 24 ممالک کے سفرا لائن آف کنٹرول کے دورے پر روانہ


ایرانی سفیر سمیت 24 ممالک کے سفرا لائن آف کنٹرول کے دورے پر روانہ

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سمیت 24 ممالک کے سفرا لائن آف کنٹرول کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، مختلف ممالک کے سفیر اور دفاعی اتاشی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں، بین الاقوامی اداروں کے نمائندے بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے والے وفد میں 24 ممالک کے سفارت کار، دفاعی اتاشی اور نمائندے شامل ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران، عراق برطانیہ، پولینڈ، ازبکستان، جرمنی، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکی، آذر بائیجان، بوسنیا، یورپی یونین، یونان، آسٹریلیا کے سفیر، دفاعی اتاشی اور نمائندے اس وفد میں شامل ہیں۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کے نمائندے بھی ایل او سی روانہ ہوئے ہیں، سفیروں اور دفاعی اتاشیوں کا وفد خود بھارتی فورسز کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے گا۔

سفارت کاروں کا وفد بھارتی فائرنگ کے شکار متاثرین سے بھی ملاقات کرے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار سفیروں کو ایل او سی کی صورتِ حال پر بریفنگ دیں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری