کارکنوں کی گرفتاریاں جمہوری اصولوں اور آئین کی خلاف ورزی ہے، سابق صدر


کارکنوں کی گرفتاریاں جمہوری اصولوں اور آئین کی خلاف ورزی ہے، سابق صدر

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اوچھے ہتھکنڈوں اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں سے کٹھ پتلی حکومت بچے گی نہیں۔ کارکنوں کی گرفتاریاں جمہوری اصولوں اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سابق صدر آصف زرداری نے پنجاب میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے گرفتار سیاسی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے پہلے جلسے میں شرکت سے پہلے ہی انہیں والد کے وارنٹ گرفتاری کی خبر ملی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ اوچھے ہتھکنڈے نئے نہیں اور کوئی جبر اُن کا راستہ نہیں روک سکتا۔

ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری نیب نے جاری کردیئے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ آصف علی زرداری کا ضروری ٹیسٹوں کے بعد ڈاکٹروں کے زیر نگرانی علاج جاری ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری