نئی دہلی ایران-بھارت شپنگ کمپنی کو پھر سے فعال کرنے کے لئے پرعزم


نئی دہلی ایران-بھارت شپنگ کمپنی کو پھر سے فعال کرنے کے لئے پرعزم

بھارتی سرکاری شپنگ کمپنی جو 2012ء میں سمندری حمل و نقل کی صنعت میں بحران کی وجہ سے بند ہوگئی تھی، نے پھر سے بحالی کا اعلان کر دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ہندوستانی سرکاری شپنگ کمپنی جسے سمندری نقل و حرکت میں بحران کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا، ایرانی کمپنی کے ساتھ اپنے 40 سالہ تعاون کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے پر عزم ہو گئی ہے۔

بھارتی شپنگ کمپنی کی چیئرمین بی بی سنہا کے مطابق، ایران کے خلاف مغربی پابندیوں کے ختم ہونے کے بعد دونوں ممالک کی شپنگ کمپنی بحال کرنے کا راہ ہموار ہو گئی ہے اور یہ کمپنی مرکزی ایشیائی ممالک تک رسائی کا ابب بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس کمپنی کو ختم ہوتے نہیں دیکھ سکتے۔۔۔ کیونکہ ہمارا پارٹنر یعنی اسلامی جمہوریہ ایران کی شپنگ لائنز بحیرہ کیسپیئن میں وسیع پیمانے پر سرگرم ہے۔

ہندوستان کی سب سے بڑی شپنگ کمپنی اور ایرانی شپنگ لائنز نے 2012ء میں فیصلہ کیا تھا کہ کئی سال شراکت داری کے باوجود اپنے باہمی تعاون کو ایران کے خلاف مغربی پابندیوں کی وجہ سے بند کردیں۔

واضح رہے کہ ایران کے خلاف مغربی پابندیوں کی وجہ سے اس کمپنی کی سرگرمیوں پر نہایت منفی اثرات مرتب ہوئے تھے۔

بھارتی وزیراعظم اس کوشش میں ہیں کہ ایران کے خلاف مغربی پابندیوں کے ختم ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیاں تعلقات کو مزید مضبوط کردے۔

دوسری جانب دہلی حکومت ایران میں بندرگاہ اور توانائی کی صنعت میں 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا عزم رکھتا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری