پاکستان میں آج عید الاضحی مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے


پاکستان میں آج عید الاضحی مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے

عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے ملک بھر میں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت دیگر اہم شہروں میں سیکیورٹی پلان ترتیب دے دئےگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ملک بھر کے مسلمان آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منا رہے ہیں۔

وطن عزیز کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، دیہاتوں اور قصبوں میں لوگ اللہ کے حضور سجدہ ریز ہیں اور سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے حسب استطاعت اللہ کی راہ میں مختلف جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے پاکستان کی لاکھوں سیکیورٹی فورسز شہریوں کی حفاظت کے لئے مساجد اور امام بارگاہوں پر مامور ہیں۔

عید کے روز نماز اور قربانی سے فارغ ہوتے ہی مہمانوں کی آمدورفت کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جو کہ رات گئے تک جاری رہتا ہے۔

روایتی خوشمزہ پکوان سے مہمانوں کی خوب آو بھگت کی جاتی ہے۔

لوگ ایک دوسرے سے تحائف کا تبادلہ کرتے ہیں اور عید کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

آج لوگ حضرت ابرہیم علیہ السلام کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے اللہ کی راہ اور خوشنودی کے لئے ہر قربانی دینے کا عہد کرتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری