امام خامنہ ای کی حوزہ علمیہ میں تبدیلی کی منصوبہ بندی اور اسٹریٹجک مطالعات کے مرکز کے قیام کی تاکید


امام خامنہ ای کی حوزہ علمیہ میں تبدیلی کی منصوبہ بندی اور اسٹریٹجک مطالعات کے مرکز کے قیام کی تاکید

امام خامنہ ای نے کی حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے ارکان سے ملاقات کے دوران دینی مدارس میں تبدیلی کی منصوبہ بندی اور اسٹریٹجک مطالعات کے مرکز کے قیام کی تاکید فرمائی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، رهبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت‌الله خامنه‌ای نے آج اتوار کو دینی مدارس کی سپریم کونسل کے ارکان سے ملاقات میں حوزہ علمیہ اور اسلامی حکومت کے درمیان دوری کو ناممکن قرار دیا اور اسلامی حکومت کو "عالی دماغ، صاحب علم، متحرک اور زمانے کی ضروریات سے واقف حوزہ علمیہ" کی محتاج قرار دیا۔

اسلامی تعلیمات اور احکام کو زندگی کے مختلف پہلوؤں اور معاشرے کی گہرائی تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ موجودہ صورت حال میں حوزہ علمیہ کی اہم ضروریات میں سے ایک طویل مدتی منصوبہ بندی  ہے جس سے مقررہ وقت پرمطلوبہ اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔

انہوں نے تاکید کی کہ حوزه‌ علمیه کے مختلف شعبوں میں منصوبہ بندی خاص طور پر تعلیم حاصل کرنے سے لیکر انتظامی اور حکمرانی کی سطح پر اسلامی حکومت تک کی حمایت ہونی چاہئے۔

رہبر معظم نے مزید فرمایا کہ حوزه‌ علمیه اسلامی احکام پر عمل درآمد کرنے کے سلسلے میں ایک مضبوط ستون ہے۔

اس زمرے میں حوزه‌ علمیه نہ صرف دل و جان سے اسلامی حکومت کی حمایت کرے بلکہ اگر اس سے کوئی غلطی ہوتی ہے تو اس کی نشاندہی بھی کرے۔

رہبر معظم نے حوزہ علمیہ کے لئے طویل مدتی منصوبہ بندی کو بہت ضروری قرار دیا اور متنبہ کیا کہ منصوبہ بندی کے واضح اور مقررہ وقت پر قابل حصول اہداف ہونے چاہیے۔

انہوں نے ایسے منصوبوں کی تشکیل پر زور دیا جن کی خامیوں اور خوبیوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

حضرت آیت‌الله خامنه‌ای نے حوزہ علمیہ کی طویل مدتی منصوبہ بندی کو حوزے کی ترقی کی بنیاد پر ہونے کو ضروری قرار دیتے ہوئے فرمایا: حوزہ علمیہ کے عالی دماغ علماء اور دانش مندوں  پر مشتمل ایک اسٹریٹجک مطالعات کے مرکز کا قیام عمل میں لایا جائے اور پھر اس میں حوزے کی تبدیلی کی منصوبہ بندی کی جائے۔

امام خامنہ ای نے اپنے خطاب کے اختتام پر چند نصیحتیں بھی فرمائیں کہ مدارس کے پرنسپلز کو حکومتی بیوروکریسی سے بچنا چاہئے، طلباء کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا چاہئے۔ اس کے علاوہ ضروری ہے کہ طلباء میں قرآن کے ساتھ گہرے تعلق کا ماحول پیدا کریں۔ اعلیٰ صلاحیت کے حامل افراد کی نشاندہی کریں، خاص طور پر حوزہ علمیہ کے علوم کی تاریخ اور تفسیر میں مطالعے کو فروغ دیں۔ قلم کے مبلغین کی تربیت کریں، فصیح زبان مقررین اور سائبر اسپیس مبلغین کو تیار کرنا ایسے نکات ہیں جن کی طرف حوزہ علمیہ میں خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری