ایک اور بےگناہ قتل/ تکفیری دہشت گردوں نے امام بارگاہ کے متولی منصور زیدی کو شہید کر دیا


ایک اور بےگناہ قتل/ تکفیری دہشت گردوں نے امام بارگاہ کے متولی منصور زیدی کو شہید کر دیا

کراچی میں تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے مہران پبلک سکول کے پرنسپل اور امام بارگاہ زین العابدین کے ٹرسٹی منصور زیدی کو شہید کر دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، منصور زیدی کو دہشت گردوں نے ان کے گھر کے باہر فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

شیعیت نیوز نے خبر دی ہے کہ محرم الحرام کے سبب کراچی شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کے باوجود منصور زیدی کو دہشت گردوں نے ان کے گھر کے باہر فائرنگ کر کے شہید کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ دہشت گرد کاروائی ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب کراچی میں محرم الحرام کی وجہ سے پولیس اور رینجرز کی نفری جگہ جگہ تعینات ہے۔

اس ہائی الرٹ سیکیورٹی میں جہاں شہر بھر میں پولیس اور رینجرز گشت کر رہے ہیں، دہشت گردوں کا سرعام ایک بےگناہ شہری کو شہید کر کے باآسانی فرار ہو جانا سیکورٹی اداروں کی فعالیت کی قلعی کھول رہا ہے۔

یاد رہے کہ چند دن قبل کوئٹہ میں بھی تکفیریوں نے فائرنگ کر کے 5 خواتین کو شہید کر دیا تھا۔ جس پر سیاسی حکام نے شدید مذمت کر کے اپنا فرض منصبی پورا کر دیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری