راولپنڈی میں نیٹ پریکٹس ہوئی ہے/ اصل میچ دو تاریخ کو ہوگا


راولپنڈی میں نیٹ پریکٹس ہوئی ہے/ اصل میچ دو تاریخ کو ہوگا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنی گالہ سے باہر آکر کارکنوں سے ملاقات کی اور مختصر خطاب میں کہا کہ راولپنڈی میں نیٹ پریکٹس ہوئی ہے اصل میچ تو دو تاریخ کو ہوگا، نوازشریف کو بتادیں گے کہ جمہوریت کیا ہوتی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنی گالہ سے باہر آکر کارکنوں سے ملاقات کی اور مختصر خطاب میں کہا کہ  راولپنڈی میں نیٹ پریکٹس ہوئی ہے اصل میچ تو دو تاریخ کو ہوگا، نوازشریف کو بتادیں گے کہ جمہوریت کیا ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، عمران خان بنی گالہ میں واقع اپنی رہائش گاہ سے اچانک باہر آگئے اور رات بنی گالہ کے سامنے گزارنے والے کارکنوں سے گھل مل گئے۔

اپنے لیڈر کو  اپنے درمیان دیکھ کر کارکنوں کا جوش بڑھ گیا اور انہوں نے خوب نعرے بازی ک۔

عمران خان کارکنوں کے ہمراہ پاکستان چوک پہنچے جہاں انہوں نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں تو نیٹ پریکٹس ہوئی ہے، ہمارا اصل میچ 2 نومبر کو ہے۔

کپتان کا کہنا تھا کہ بیس ہزار لوگ بھی کھڑے کرلیں لیکن سونامی کو نہیں روک سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2 نومبر کو نوازشریف کو بتائیں گے کہ جمہوریت کیا ہوتی ہے۔

عمران خان  کا کہنا تھا کہ کارکنوں کے لئے کھانے کا پورا انتظام ہے۔ تندور بھی چل رہا ہے، کارکن گروپس کی شکل میں آئیں اور گرفتاری سے بچیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری