سعودی عرب کے حالیہ حملوں میں 3 یمنی شہید اور 9 زخمی


سعودی عرب کے حالیہ حملوں میں 3 یمنی شہید اور 9 زخمی

جارح سعودی اتحاد کے تعز پرتازہ فضائی حملوں کے نتیجے میں 3یمنی شہید اور9زخمی ہو گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جمعرات کو جارح سعودی اتحاد کی فوج نے  یمنی صوبہ تعز کے ضلع المخا میں  واقع ایک بجلی گھر پربمباری کی جس کے  نتیجے میں 3یمنی شہید اور 9افراد شدیدزخمی ہوگئے ہیں۔

جارح سعودی اتحاد کے طیاروں نے تعز کے ضلع الصلو پر دو مرتبہ بمباری کی۔

اسی طرح یمن کے شمال میں صعدہ کے باقم اور مصاحف پر بھی ان طیاروں نے بمباری کی ہے۔

جارح سعودی اتحاد کے حملوں کے رد عمل میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی عرب کےجنوبی علاقہ جیزان مین واقع الکرس فوجی اڈے کو توپخانے سے نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے نجران کے رقابہ الھمر بیس میں سعودی فوجی مر کز پر فائرنگ کی ہے۔

اسی کے ساتھ ساتھ یمن کے مختلف علاقوں میں مستعفی اور فراری صدر منصور ہادی کے مزدوروں کے حملوں کو پسپا کر دیا ہے۔

ایک فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ الجوف صوبے میں السلام بیس پر حملے کے دوران منصور ھادی کے حامی کی ایک تعداد ہلاک اورزخمی ہو گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ 22اکتوبر 2016 کو 72گھنٹے کی فائر بندی کے اختتام کے بعد،سے سعودی عرب نے یمن کے مختلف علاقوں پراپنے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اور حالیہ ہفتہ اور اتوار کے دوران ان حملوں میں ، کم از کم 100 یمنی شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری