سعودی عرب اور ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے 253 افراد کی پاکستان آمد


سعودی عرب اور ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے 253 افراد کی پاکستان آمد

سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم 250 جبکہ ترکی میں بنا دستاویزات کے رہنے والے 3 پاکستانی باشندوں کو ڈی پورٹ کر کے راولپنڈی پہنچا دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بغیر قانونی دستاویزات کے سعودی عرب اور ترکی میں رہنے والے 253 پاکستانیوں کو بےدخل کر کے راولپنڈی کے بے نظیر ایئر پورٹ پر پہنچا دیا گیا ہے

سعودی عرب سے آنے والی پرواز ایس وی 7326 پر 250 پاکستانی باشندوں کو بے نظیر ایئر پورٹ پر پہنچا دیا گیا ہے۔

جہاں امیگریشن حکام نے تمام کی سفری دستاویزات کی پڑتال کی اور تصدیق کے بعد سب کو گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔

دوسری جانب ترکی سے آنے والی پرواز نمبر 612 کے ذریعے 3 باشندوں کو ڈی پورٹ کر کے پاکستان پہنچایا گیا جنہیں تحقیقات کیلئے پاسپورٹ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے 3 سال میں مختلف ممالک سے کم از کم 266،000 پاکستانی بے دخل ہوچکے ہیں۔ ان ممالک میں سر فہرست سعودی عرب ہے جہاں سے تقریبا ڈیڑھ لاکھ پاکستانی ڈی پورٹ کئے جا چکے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری