الرقہ میں 100 امریکی سپاہیوں کی پیراشوٹ ٹروپنگ/ داعش کی معاونت یا داعش کیخلاف جنگ؟


الرقہ میں 100 امریکی سپاہیوں کی پیراشوٹ ٹروپنگ/ داعش کی معاونت یا داعش کیخلاف جنگ؟

شام میں شدت پسند گروپ داعش کو کچلنے کے بہانے الرقہ شہر میں امریکی فوج کے تازہ دستوں کے اتارے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ اس سے قبل داعش کو اسلحہ اور دیگر تجھیزات فراہم کرنے کی کئی مرتبہ "غلطی" کرچکا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکہ کے اتحادی ملک سعودی عرب کے معروف نیوز چینل "العربیہ" نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے اپنے ہی ذریعے سے اطلاعات ملی ہیں کہ امریکی ’انفنٹری‘ [پیادہ] فوج کے 100 تربیت یافتہ سپاہیوں کو الرقہ کے نواحی علاقوں ابو ھریرہ، المشیرفہ، الکرین اور المحیمہ میں فضاء سے اتارا گیا۔

العربیہ کے مطابق امریکی فوجیوں نے شامی اپوزیشن کی ڈیموکریٹک فورسز کی معاونت سے حلب اور الرقہ کےدرمیان سپلائی لائن کاٹ دی ہے۔

درایں اثناء سیرین ڈیموکریٹک فورسز کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی قیادت میں عالمی اتحادی فوج کے اہلکاروں کی نفری الرقہ میں اتاری گئی ہے تاکہ داعش کے خلاف جاری آپریشن کو مزید وسعت دی جاسکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحادی فوجیوں کے اتارے جانے کا مقصد دریائے فرات کے کنارے اور اس کے بالمقابل کے ان علاقوں پر اپنا کنٹرول مضبوط بنایا جاسکے جو حالیہ کارروائیوں کے دوران داعش سے چھینے گئے ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کا کہنا ہے کہ الرقہ کے تزویراتی علاقے پر کنٹرول اور فرات ڈیم پر قبضے کے لیے اپوزیشن فورسز کو امریکی توپخانے کی بھرپور مدد فراہم کی جائے گی۔

وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی الرقہ میں داعش کے خلاف برسرپیکار ڈیموکریٹک فورسز کو فضائی مدد فراہم کریں گے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکیوں نے "غلطی سے" دہشتگرد گروہ داعش کو کئی مرتبہ اسلحہ اور مختلف ساز و سامان فراہم کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری