ایرانی کمپنی کیش ائیر نے تہران-اسلام آباد کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا + تصاویر


ایرانی کمپنی کیش ائیر نے تہران-اسلام آباد کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا + تصاویر

ایرانی کمپنی کیش ائیر نے ایران کے دارالحکومت تہران کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کی نجی کمپنی کیش ایئرلائن کی جانب سے ایران اور پاکستان کے دارالحکومتوں کے درمیان پہلی بار براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

کیش ائیر کی جانب سے تہران کے لئے براہ راست پروازوں کے آغاز سے ایران جانے والے زائرین کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ تہران-اسلام آباد براہ راست پروازوں سے پاک، ایران تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

تہران سے اسلام آباد براہ راست پرواز کی افتتاحی تقریب پاکستانی قونصل جنرل یاور عباس کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوری ایران میں حضرت علی بن موسی الرضا علیہ السلام کا حرم مطہر ہے اور ہر سال پاکستان بھر سے لاکھوں زائرین آپ علیہ السلام کی زیارت کے لئے ایران کا رخ کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ کیش ایئر لائن کی پرواز کے آغاز سے ایران اور پاکستان کے درمیان موجودہ پروازوں کی تعداد چار ہوگئی اور چاروں جہاز ایرانی ہی چلارہے ہیں۔

ایران ایئر کمپنی کی جانب سے تہران اور کراچی کے درمیان ہر جمعرات کے روز پرواز چلائی جاتی ہے جبکہ ایران کی نجی کمپنی تابان کی مشہد اور لاہور کے درمیان براہ راست پرواز ہے اور حال ہی میں ایران کی کمپنی ماہان ایئر نے بھی مشہد اور لاہور کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے پی آئی اے اور شاہین ائیر بھی کچھ عرصہ ایران کے لئے پروازیں چلاتے رہے تاہم ہر دفعہ مختصر مدت کے بعد ناکام ہوکر پروازوں کو بند کردیا گیا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری