پانی کا بحران، منگلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار اور پانی کا اخراج مکمل بند کر دیا گیا


پانی کا بحران، منگلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار اور پانی کا اخراج مکمل بند کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق 1100 میگاواٹ کے منگلا ڈیم سے اس وقت بجلی کی پیداوار صفر ہے، 3400 میگاواٹ کے تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار بھی صرف ایک ہزار میگاواٹ رہ گئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ڈیموں میں پانی کی قلت کی وجہ سے بجلی کی پیداوار اور آبپاشی کا نظام شدید متاثر ہو رہا ہے۔

منگلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار اور پانی کا اخراج مکمل بند کر دیا گیا ہے جبکہ تربیلا ڈیم کے دس پیداواری یونٹ بھی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں جس سے لوڈشیڈنگ میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 1100 میگاواٹ کے منگلا ڈیم سے اس وقت بجلی کی پیداوار صفر ہے۔ 3400 میگاواٹ کے تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار بھی صرف ایک ہزار میگاواٹ رہ گئی ہے۔

ارسا کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ 3 ہزار جبکہ دریائے چناپ پر 2 ہزار کیوسک رہ گیا ہے۔ چشمہ بیراج میں بھی پانی کا ذخیرہ ختم ہو چکا، جبکہ چشمہ جہلم لنک کنال آبپاشی کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب پانی کی کمی کے باعث شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ چار سے پانچ گھنٹے جبکہ دیہات میں سات سے آٹھ گھنٹوں تک پہنچ چکی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری