شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ؛ معاملے سے نمٹا جائیگا"، ٹرمپ


شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ؛ معاملے سے نمٹا جائیگا"، ٹرمپ

شمالی کو ریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا جس کی تصدیق امریکہ نے بھی کر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق میزائل شمالی کوریا کے جنوبی صوبے پیا نگ سانگ سے داغا گیا، تاہم یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ جاپان کے کس حصے پر گرا۔ شمالی کوریا رواں سال کئی میزائل تجربے کر چکا ہے۔

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنوبی کوریا کا کہنا تھا کہ شمالی کوریانے بیلسٹک میزائل تقریبا ً2ماہ بعد فائر کیا، شمالی کوریا کے اس اقدام کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاوس کے مطابق شمالی کوریاکے میزائل تجربے کے بعدصورتحال کاجائزہ لے ر ہے ہیں شمالی کوریاکے بیلسٹک میزائل تجربے پرصدرٹرمپ کوبریفنگ دی ہے۔

دوسری طرف جاپان کی حکومت کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا داغا گیا میزائل 50 منٹ فضا میں رہا جو جاپان کے خصوصی اقتصادی زون میں گرا، صورتحال پر غور کرنے کے لئے جاپانی وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

ادھر ٹرمپ نے بھی شمالی کوریا کے نئے بیلسٹک میزائل تجربے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے سے سختی سے نمٹا جائیگا۔

امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ ’’یہ ایسی صورت حال ہے، جس سے ہم نمٹ لیں گے‘‘۔ تاہم، اُنھوں نے یہ کہا کہ شمالی کوریا کے بارے میں امریکی سوچ میں تبدیلی نہیں آئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری