شام کی تازہ ترین صورتحال؛ العجمی علاقہ آزاد/ دارالحکومت میں دہشتگرد حملوں کی بازگشت


شام کی تازہ ترین صورتحال؛ العجمی علاقہ آزاد/ دارالحکومت میں دہشتگرد حملوں کی بازگشت

شامی ذرائع نے شامی فوج کی دمشق کے مضافاتی علاقوں میں زمینی کارروائی کے آغاز اور زبردست پیشقدمی کی خبر دی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق شامی فوج نے «الزریقیة حزرما» سے «النشابیة» علاقے کی طرف اور «تل فرزات» کیساتھ ساتھ «حرستا» میں بھی زمینی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شامی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے بھی «کفر بطنا، جسرین، عین ترما و حرستا» پر شدید بمباری کی ہے۔

ذرائع نے شامی فوج کی جانب سے غوطہ میں «حزرما والنشابیة» علاقوں میں بھی زبردست پیشقدمی کی خبر دی ہے۔

شامی فوج کی کارروائیاں ان علاقوں میں بدستور جاری ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ شامی فوج کی جانب سے جلد ہی بڑی کامیابی کی نوید سنائی جائیگی۔

شامی فضائیہ کی بمباری سے شامی فوج کی زمینی کارروائیوں میں بڑی مدد ملی ہے۔

شام کے شمالی علاقے عفرین سے بھی رپورٹ آئی ہے کہ ترک افواج اس شہر اور اس کے اطراف والے علاقوں پر شدید حملے کررہی ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ترک افواج نے عفرین شہر میں داخل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ عوامی رضاکار فورسز ترک فوج کے حملوں کا زبردست دفاع کررہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری