گجرات میں شرپسندوں نے طالبات پر تیزاب پھینک دیا


گجرات میں شرپسندوں نے طالبات پر تیزاب پھینک دیا

گجرات کے علاقے ڈنگہ میں بس کے انتظار میں کھڑی تین طالبات پر موٹر سائیکل سوار درندوں نے تیزاب پھینک دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گجرات کے علاقے ڈنگہ میں یونیورسٹی آف گجرات کی تین طالبات بس کے انتظار میں کھڑی تھیں کہ موٹر سائیکل سوار درندوں نے ان پر تیزاب پھینک دیا۔

واضح رہے کہ تیزاب کا شکار ہونےوالی طالبات میں دو بہنیں بھی شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور تینوں طالبات کوعزیز بھٹی اسپتال منتقل کیا جہاں دو طالبات کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تیزاب پھینکنے والے والے تین نوجوان موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ تیزاب گردی کا شکار ہونے والی تینوں طالبات کی شناخت سائرہ عمر دراز، آسیہ عمردراز اورہما یونس کے نام سے ہوئی ہے تینوں ایم ایس سی کی طالبات ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے طالبات پر تیزاب پھینکنے کے واقع کانوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری