ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی سازش کی جارہی ہے،حامد موسوی


ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی سازش کی جارہی ہے،حامد موسوی

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ ا سید حامد علی موسوی کاکہنا ہے کہ نگران حکومت اپنی حدود سے تجاوز کررہی ہے کالعدم رہنماؤں کو کلین چٹ دینا ایکشن پلان اور رد الفساد کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ ا سید حامد علی موسوی  کا کہنا ہے کہ ایک مکروہ منصوبے کے تحت پاکستان کو خانہ جنگی طرف دھکیلنے کی سازش کی جارہی ہے۔

سید حامد موسوی عشرہ صادق آل محمد ؐ کمیٹی کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ التوا میں پڑے لاکھوں کیسز کے فیصلوں کی جانب توجہ دے، ملک خطرناک مرحلے سے گزر رہا ہے، قومی ادارے ایک دوسرے کے معاملات میں مداخلت چھوڑ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دفتر خارجہ سیر سپاٹے کا گڑھ بن چکا ہے جودہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرانے میں ناکام رہا۔

سید حامد موسوی نے کہا کہ ہم حسینی ہیں نوک سناں پر بھی کلمہ حق بلند کریں گے، دہشت گردی کے خلاف پاک فو ج اور بے گناہ عوام کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے

واضح رہے کہ ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ لدھانوی سمیت متعدد شرپسندوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے جس کے بعد محب وطن پاکستانیوں کو سخت تشویش لاحق ہوگئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری