صہیونی غاصب فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان شہید


صہیونی غاصب فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

غزہ کے سرحدی علاقے میں صہیونی غاصب  فوج نے ایک اور فلسطینی نوجوان شہید کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، وزارتِ صحت کے بیان کے مطابق شمالی غزہ میں بیت لاہیا کی سرحد کے نزدیک ہونے والے مظاہروں کے دوارن 27 برس کا ابو ابادا سینے میں گولی لگنے سے شہید ہوگیا۔

دوسری جانب اسرائیلی ترجمان کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ پٹی پر تقریبا 3 ہزار فلسطینیوں نے مظاہرہ کیا جنہیں منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی گئی۔

خیال رہے کہ صیہونی جنگی طیاروں نے جمعہ کی رات بھی بیت لاھیا پر بمباری کی تھی۔

یاد رہے کہ اسرائیل دسمبر کے مہینے سے غزہ پر مسلسل حملے کر رہا ہے۔

 غزہ کی پٹی پر صیہونی فوج کے حملوں میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید و زخمی ہوگئے ہیں اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں

اہم ترین مشرق وسطی خبریں
اہم ترین خبریں