دنیا بھر میں آج بلند فشار خون کا عالمی دن


دنیا بھر میں آج بلند فشار خون کا عالمی دن

دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی آج بلند فشار خون (ہائی بلڈ پریشر /ہائپرٹینشن) کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ذکورہ دن منانے کا مقصد عوام کو ہائی بلڈ پریشر کی وجوہات، علامات، بروقت تشخیص، علاج اور حفاظتی و تدارکی اقدامات سے آگاہ کرنا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے خصوصی واکس، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیاجائیگا جس سے ماہرین طب خطاب کریں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن اور بلڈ پریشر کا دل کی بیماریوں سے انتہائی گہرا تعلق ہے اور دل کے امراض میں مبتلا زیادہ تر مریض اضافی وزن اور ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہوتے ہیں۔

لہٰذا دل کے امراض کو کم سے کم کرنے کیلئے موٹاپا اور بلڈ پریشر پر کنٹرول اشد ضروری ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری