ایران اور پاکستان سمیت دنیا بھرمیں حضرت امام حسینؑ کا چہلم آج عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے


ایران اور پاکستان سمیت دنیا بھرمیں حضرت امام حسینؑ کا چہلم آج عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان، عراق، شام، یمن، بحرین، بھارت سمیت دنیا بھرمیں اربعین حسینی کے جلوس نکالے جارہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، اس موقع پر ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے، کراچی سمیت پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی، اسلام آباد اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مرکزی جلوس عزا کے روٹ پر موبائل سروس بند ہونگی، جبکہ رات 12 بجے تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی، دیگر شہروں میں بھی ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

چہلم کے موقع پر مجالس جلوسوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ عزاداروں کیلئے جگہ جگہ سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں۔ جلوس کے راستوں کی کیمروں سے سیکیورٹی کی جائے گی۔

رات گئے ہی کراچی میں مرکزی جلوس کی گزرگاہوں کو کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے جلوس کے راستوں پر قائم دکانوں کی چیکنگ کی گئی۔

 مرکزی جلوس کی سیکیورٹی پر 5 ہزار سے زائد اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر آج رات 12 بجے تک پابندی ہوگی۔ بزرگ، بچے، خواتین، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔ موبائل فون سروس بھی بند رہے گی۔ حکومت سندھ نے چہلم پر صوبے بھر میں تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر رکھا ہے۔

چہلم کے موقع پر مرکزی جلوس دوپہر 1 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔

 مرکزی جلوس نشتر پارک، سر شاہنواز بھٹو روڈ، فادر جیمس روڈ سے گزرے گا، جس کے بعد جلوس محفل شاہ خراساں پر آنے کے بعد ایم اے جناح روڈ، مینس فیلڈ اسٹریٹ کا راستہ اختیار کریگا۔ بعد ازاں جلوس پریڈی اسٹریٹ سے دوبارہ ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے روٹس پر موبائل سروس معطل رہے گی، جبکہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں ایک روز کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔

جلوس برآمد ہوتے ہی تمام ٹریفک کو سولجربازار، کوسٹ گارڈز، انکل سریا چوک سے جوبلی موڑ دیا جائے گا۔ ناظم آباد سے آنے والی ٹریفک کو لسبیلہ سے نشتر روڈ اور گارڈن موڑ دیا جائے گا، جبکہ لیاقت آباد سے آنے والے ٹریفک کو ڈاک خانہ، پرانی سبزی منڈی اور یونیورسٹی روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

 اسٹیڈیم سے آنے والے افراد نیو ایم اے جناح روڈ سے کشمیر روڈ، شارع قائدین اور شارع فیصل اختیار کر سکتے ہیں۔ سپر ہائی وے سے لیاقت آباد، ناظم آباد نمبر2، سائٹ اور حبیب بینک چورنگی سے ماڑی پور جایا جا سکتا ہے۔ نیشنل ہائی وے سے شہر جانے والے راشد منہاس روڈ، اسٹیڈیم روڈ، حسن اسکوائر سے سائٹ کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری