مولانا ڈاکٹر عادل خان کا قتل، خانہ جنگی کی آگ بھڑکانے کی سازش ہے، مفتی تقی عثمانی


مولانا ڈاکٹر عادل خان کا قتل، خانہ جنگی کی آگ بھڑکانے کی سازش ہے، مفتی تقی عثمانی

مولانا ڈاکٹرعادل خان کے قتل پر مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ یہ قتل خانہ جنگی کی آگ بھڑکانے کی سازش ہے، صبرو تحمل اور دانشمندی کے ساتھ اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ مولانا ڈاکٹر عادل خان صاحب کی شہادت المناک قومی سانحہ ہے ظالموں نے ہمیں ایسی شخصیت سے محروم کردیا جس سے روشن امیدیں وابستہ تھیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مجرمانہ قتل دراصل ملک میں بدامنی اور خانہ جنگی کی آگ بھڑکانے کی سازش ہے ہم سب کا فرض ہے کہ صبروتحمل اور دانشمندی کے ساتھ انتقام در انتقام کی اس سازش کو ناکام بنائیں اور حکومت کا فرض ہے کہ قاتلوں کو فوراً گرفتار کرکے اس قسم کی ممکنہ آگ کو بجھائے۔

خیال رہے کہ ہفتہ کے روز جامعہ فاروقیہ کراچی کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کرقتل کردیا۔ وہ وفاق المدارس العربیہ کے سابق سربراہ مولانا سلیم اللہ خان کے صاحبزادے تھے۔

یہ مجرمانہ قتل دراصل ملک میں بدامنی اور خانہ جنگی کی آگ بھڑکانے کی سازش ہے ہم سب کا فرض ہے کہ صبروتحمل اور دانشمندی کے ساتھ انتقام در انتقام کی اس سازش کو ناکام بنائیں اور حکومت کا فرض ہے کہ قاتلوں کو فوراُُ گرفتار کرکے اس قسم کی ممکنہ آگ بجھائیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری