اربعین حسینی؛ عزاداروں کے خلاف مقدمات مسلکی نفرت کا منہ بولتا ثبوت ہے، موسی رضا جسکانی


اربعین حسینی؛ عزاداروں کے خلاف مقدمات مسلکی نفرت کا منہ بولتا ثبوت ہے، موسی رضا جسکانی

شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی کا کہنا ہے کہ عزاداران امام حسین کے خلاف ان ایف آئی آرز کی انتظامیہ خود مدعی ہے اور دفاتر میں بیٹھے بیٹھے نام اکٹھے کرکے مقدمات بنائے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی نے کہا ہے کہ پنجاب کے تقریباً تمام اضلاع میں چہلم امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے لئے آنے والے عزاداروں پر منظم طریقے سے ایف آئی آرز کاٹنا مسلکی نفرت کا منہ بولتا ثبوت ہے، جبکہ نہ تو کوئی راستہ یا سڑک بلاک ہوئی، نہ کوئی مذہبی نعرے بازی کی گئی اور نہ ہی کسی دوسرے مسلک کے پیروکاروں سے تصادم ہوا۔

انہوں نے کہا کہ  یہ پہلی مرتبہ ہے کہ انتظامیہ خود ان ایف آئی آرز کی مدعی ہے اور دفاتر میں بیٹھے بیٹھے نام اکٹھے کرکے مقدمات بنائے گئے ہیں۔

ایف آئی آرز میں چھوٹے معصوم بچوں، کئی سال پہلے وفات پا جانے والے اور چہلم کے دن متعلقہ شہر سے سینکڑوں میل دور افراد کو اسی شہر میں دکھا کر ایف آئی آرز کاٹی گئی ہیں۔

ہم وزیراعلیٰ پنجاب، گورنر پنجاب، ہوم سیکریٹری پنجاب، انسپکٹر جنرل آف پنجاب، سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی، وزیراعظم پاکستان اور معزز عدلیہ کے تمام ذمہ داران کو متوجہ کرتے ہیں کہ اس قسم کے تمام مقدمات فی الفور واپس لئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ  اگر 48 گھنٹے تک کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو آیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری