عوامی تحریک کا شیخ رشید کے جلسے میں شرکت کا اعلان/ عوامی لیگ کے سربراہ کی گرفتاری متوقع


عوامی تحریک کا شیخ رشید کے جلسے میں شرکت کا اعلان/ عوامی لیگ کے سربراہ کی گرفتاری متوقع

جہاں پاکستان عوامی تحریک نے شیخ رشید کے جلسے میں شرکت کا اعلان کردیا ہے وہیں انتظامیہ کی طرف سے پاکستان عوامی لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد کی گرفتاری کے احکامات جاری ہوئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان پاکستان عوامی تحریک نور اللہ صدیقی کہتے ہیں که لال حویلی پر پولیس کے ایکشن اور راستے سیل کرنےکی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف، عوامی تحریک اور عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں کی غیر قانونی پکڑ دھکڑ حکومتی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کے کارکنان سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں لال حویلی کے جلسے میں شرکت کریں گے جبکہ شیخ رشید کی گرفتاری کے احکامات کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان کا مزید کهنا تھاکه گرفتار کیا گیا توعوامی تحریک کے کارکن خاموش تماشائی نہیں بنیں گے-

یہ ایسے موقع پر ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان عوامی لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ دوسری طرف گرفتاری کے احکامات کے بعد شیخ رشید احمد کا دبئی اور لندن کا دورہ بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پنجاب انتظامیہ نے احکامات جاری کیے ہیں کہ پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو جلسے سے قبل گرفتار کیا جائے، اس ضمن میں لال حویلی کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے اور کنٹینرز لگا کر لال حویلی جانے والے راستے بھی سیل کر دیے گئے۔

واضع رہے کہ جلسے کے بعد شیخ رشید احمد نے دبئی اور پھر لندن روانہ ہونا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری