مقامات مقدسہ کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا سعودی عرب کی شکست کی علامت ہے


مقامات مقدسہ کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا سعودی عرب کی شکست کی علامت ہے

انصاراللہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جب یمن کی غیور قوم کے سامنے شکست سے دوچار ہوا تو اب ناپاک سازشیں کرنے پر تل گیا ہے جبکہ بیت اللہ الحرام کے اصلی دشمن خود سعودی حکام ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ انصاراللہ کے ترجمان عبدالسلام کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ نے سعودی حکام کی شکست پر پردہ ڈال کر عالم اسلام کے جذبات ابھارنے اور یمن پر مسلط کردہ جنگ کی حمایت میں اضافے کی غرض سے یمنی فوج پر بیت اللہ الحرام کی حرمت شکنی کرنے کے بے بنیاد الزام لگایا ہے۔

یمنی عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات یمنی فورسز نے شاہ عبدالعزیز فوجی ہوائی اڈے پر ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا جس کی وجہ سے سعودی فوج پر وحشت طاری ہوگئی ہے۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ میزائل ٹھیک نشانے پر لگا ہے اور ہوائی اڈے کو کافی نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سے سعودی عرب کے ہوش اڑ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ یمنی فوج نے مکہ کرمہ پر حملہ کیا تاہم سعودی فوج نے میزائل کو مکہ مکرمہ سے 65 کلومیٹر دور ہی ناکارہ بنا دیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی حکام اس قسم کے ناپاک اور غلط تبیلغات کے ذریعہ مسلم دنیا کی رائے عامہ کو اپنی طرف جلب کرکے یمنی فوج کے خلاف مسلط کردہ جنگ کی حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری