چیئرمین پی پی پی کی مجلس عزاء میں شرکت/ سیاسی قیادت کو شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف اظہار یکجہتی کرنا چاہئے


چیئرمین پی پی پی کی مجلس عزاء میں شرکت/ سیاسی قیادت کو شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف اظہار یکجہتی کرنا چاہئے

قومی اسمبلی میں دوسری اکثریتی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر مجلس عزاء میں شرکت کرتے ہوئے تاکید کی کہ سیاسی قیادت کو ملک بھر میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اظہار یکجہتی کرنا چاہئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان کی مقبول سیاسی جماعت اور قومی اسمبلی میں دوسری اکثریتی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر لاہور کے بھٹہ چوک امام بارگاہ میں مجلس عزاء میں شرکت کی ہے۔ 

بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، جنرل سیکریٹری ندیم افضل چن، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

اس موقع پر  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک بھر میں شیعہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے، جس کیخلاف سیاسی قیادت کو اظہار یکجہتی کرنا چاہیئے۔

تصاویر ملاحظہ کیجئے:

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری