پاکستان کی ایرانی شہر چابہار میں دہشتگردوں کے کار بم حملے کی شدید مذمت


پاکستان کی ایرانی شہر چابہار میں دہشتگردوں کے کار بم حملے کی شدید مذمت

پاکستان نے ایرانی شہر چابہار میں دہشتگردوں کے کار بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے_

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ دہشتگردی کو ختم کرنے کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے چاربہا کار بم حملے میں تین معصوم شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

اس کے علاوه پاکستانی وزیر خارجہ "شاہ محمود قریشی" نے ایران کے جنوبی علاقے چابہار میں ہونے والے کار بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا.

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوبی ساحلی شہر ''چابہار'' میں جمعرات کے روز ایک زوردار دھماکہ ہوا جس میں دو افراد شہید اور 40 زخمی ہوگئے.

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری